سکھوں کو بغیر ویزا کرتار پور راہداری سے آنے کی اجازت

shah mehmood qurashi
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سکھوں کو کرتار پور راہداری سے بغیر پاسپورٹ اور ویزہ آنے کی اجازت دینے کی خوشخبری سنا دی۔ 

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر مشاورت کیلئے تمام جماعتوں کودعوت دیتا ہوں کہ سیاسی جماعتیں آئیں اور مل کر کشمیر ڈے لندن میں منائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کے ذریعے سکھوں کو بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے آنے کی اجازت دیں گے، کرتارپور راہداری کھولنے کا اقدام خیرسگالی اور امن کیلئے ہے اور ہمارے خیر سگالی کے پیغام کو پوری دنیا نے سراہا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سال پہلے جنوبی ایشیا کی پالیسی دی تھی، اب ڈومور ڈومور کہنے والوں نے مدد مانگ لی ہے اور عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جنہوں نے امریکی صدر سے دوٹوک بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا ، 15 دسمبر کو کابل جارہا ہوں جہاں چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوگی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.