رکشا ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل، قاتل خاتون گرفتار

women killer
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

ابراہیم حیدری سے 30 نومبر کو ملنے والی رکشا ڈرائیور کے نعش کا معمہ حل ‘قتل میں ملوث خاتون گرفتار، ساتھی تاحال مفرور ہے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ سکھن تھانے کی حدود ابراہیم حیدری سے 30 نومبر کو نور محمد کی لاش ملی تھی جو رکشا ڈرائیور تھا، پولیس حکا کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث ملزمہ شاہینہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قتل میں ملوث اس کا ساتھی مفرور ہے جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر نور محمد کو قتل کیا،ملزمہ اور مقتول پہلے دوست رہ چکے تھے اور اب وہ اس سے پیچھا چھڑانا چاہتی تھی پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.