منشا بم پرفراڈ اورجعل سازی کے مزید تین مقدمات درج

manshabomb
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

منشاء بم کے خلاف مزید تین مقدمات لاہور کے تھانہ جوہر ٹاون میں درج ہو گئے، مقدمات شہری راحیل، ہارون اور دیگر کی مدعیت میں درج کیے گئے۔

مقدمات متاثرین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منشاء بم سے کرایہ پر دوکانیں اور ورکشاپ لی تھی جس کی 5 لاکھ سیکورٹی منشاء بم نے وصول کر رکھی تھی، جو ایل ڈی نے آپریشن کے دوران گرا دی۔ درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منشا بم کے خلاف فراڈ کے اور جعل سازی کے مزید تین مقدمات درج کر دیے۔

یاد رہے کہ ملک منشاء کھوکر عرف منشاء بم لاہور کے مہنگے علاقے جوہر ٹاون میں قبضہ گروپ کا سربراہ مانا جاتا ہے۔ اس پر قبضے، قتل، اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ کے 70 مقدمے درج ہیں۔ غیر قانونے طور پر زمین پر قبضہ کرنے کا پہلا مقدمہ 1982 میں درج کیا گیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.