وزیرِ اعظم کل دوپہرکو کراچی پہنچیں گے

imran khan karachi
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

وزیرِ اعظم عمران خان کل ایک بجے کراچی پہنچیں گے، وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا دوسرا دورۂ کراچی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کل ایک بجے کراچی پہنچیں گے، وہ گورنر ہاؤس میں نہایت مصروف دن گزاریں گے، اور مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزیرِ اعظم دورۂ کراچی کے موقع پر بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جب کہ پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی اور دیگر وفود سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

کراچی کے اہم ترین معاملات پر مشاورت کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، کاروباری طبقے اور شہریوں کے مسائل پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

خیال رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ دوسرا دورۂ کراچی ہوگا، جس میں وزیرِ اعظم گورنر سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔


khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.