کمیشن آف انکوائری مقبوضہ کشمیر بھیجنے کا اعلان

masud khan
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 08, 2018

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کو انسانی حقوق کے ہفتے کے طور پر منایا جا رہا ہے، ہم جلد کمیشن آف انکوائری تشکیل دے کر مقبوضہ کشمیر بھیجیں گے۔

ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے وفاقی دار الحکومت میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق منعقدہ سیمینار میں کیا۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت نے کئی کشمیری رہنماؤں کو حراست میں رکھا ہے، غاصب ملک نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بھی تیز کر دیا ہے۔

صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کے عوام میں بھارت کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے، مقبوضہ وادی میں پنچایت کے انتخابات کو کشمیریوں نے مسترد کر دیا۔ آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ 6 ہزار سے زائد گم نام قبروں کا فرانزک معائنہ کرایا جائے، دنیا کو بتانا ہوگا بھارت انسانیت کے خلاف جرائم کر رہا ہے۔


khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.