مقبوضہ وادی میں ہڑتال، حریت رہنما گرفتار

بھارتی فوج کے ہاتھوں گذشتہ روز 11 کشمیریوں کی شہاد ت پر آج مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال، حریت رہنما یاسر ملک کو گرفتار کر لیاگیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت نے تین روزہ ہڑتال کی کال دی ہے جس کے باعث وادی میں آج بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آج سری نگر میں بھارتی فوج کے ہیڈ کوارٹرز تک مارچ کی جائے گا۔ دوسری جانب قابض بھارتی پولیس نے حریت رہنما یاسین ملک کو حراست میں لے لیا ہے، قابض بھارتی پولیس نے یاسین ملک کے ساتھ موجود مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جب کہ انتظامیہ نے سری نگر میں پابندیاں نافذ ہیں۔

You might also like