حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق بھی گرفتار

بھارتی فوج کے ہاتھوں گزشتہ روز 11 کشمیریوں کی شہادت پر آج وادی میں مکمل ہڑتال ‘ بھارتی فورسز نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو بھی گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت نے تین روزہ ہڑتال کی کال دی ہے جس کے باعث وادی میں آج بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ دوسری جانب قابض بھارتی فوج نے حریت قیادت کی جانب سے سری نگر میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرز تک مارچ کے دوران حریت رہنما میر واعظ کو بھی گرفتار کرلیا۔

You might also like