پی ایس 94 ضمنی انتخابات، پولنگ ڈے تبدیلی کی درخواست

election
Avatar WebDesk 1 , جنوری 05, 2019

پی ایس 94 کے ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی نے حلقے میں ترقیاتی کام روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ رہنماؤں نے پولنگ ڈے تبدیلی کی درخواست بھی دیدی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی نے) 24 جنوری کے بجائے اتوار 27 جنوری کو پی ایس 94 کراچی میں ضمنی انتخابات کی پولنگ کرانے کیلئے درخواست دے دی۔ صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے اتحادی جماعت کے میئر پر تنقید کی اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کو فوری روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشیر اینٹی کرپشن کے جیل جانے کی پیشگوئی کی اور کہا کہ شہریوں کیلئے سندھ حکومت کو پورٹل پر کام کرنا پڑے گا۔ انہوں نے مراد علی شاہ کو کرپشن کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.