Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جلد رہائی متوقع

Rashid Saeed

Published

on

nawaz sharif

العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جلد رہائی متوقع، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔

العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کے حوالہ سے نواز شریف کے وکلاء کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو آئندہ چند ہفتوں میں رہائی مل جائے گی کیونکہ اس کیس میں ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں جن کی بناء پر سزا برقراررہ سکے۔ وکلاء کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کیس کے فیصلے کا باریک بینی سے مطالبہ کیا تھا ہمیں اس کیس میں ایسا کچھ نظر نہیں آیا جس سے نواز شریف کی سزا برقرار رہ سکے۔ 

نواز شریف کے وکلاء کا مزید کہنا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کے لیے تین بار درخواست دی گئی جس کو دو مرتبہ اعتراضات لگا کر واپس کر دیا گیا تھا لیکن تیسری بار اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے 7 جنوری سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ 

پاکستان

سمجھوتا ایکسپریس فیصلہ: بھارتی ہائی کمشنرکی طلبی

anees akhtar

Published

on

f office

 پاکستان نے سمجھوتا ایکسپریس کیس کے فیصلے میں ملزمان کی بریت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا۔

یاد رہے کہ بھارت کی ایک خصوصی عدالت نے سمجھوتہ ایکسپریس کیس کے فیصلے میں مرکزی ملزم سمیت چار ملزمان کو بری کیا ہے۔

دفترخارجہ نے اس فیصلے کے خلاف بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو طلب کرکے احتجاج کیا۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں عدم پیش رفت کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے اور سینئر بھارتی حکام سے ہارٹ آف ایشیا اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سانحہ کے 11 سال بعد ملزمان کی بریت انصاف کے ساتھ مذاق ہے اور اس فیصلے سے بھارتی عدالتی نظام کی قلعی کھل گئی ہے۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے آج اپنے فیصلے میں کیس کے مرکزی ملزم اور انتہاپسند آر ایس ایس کے رکن سوامی آسیم آنند عرف نبا کمار اور دیگر تین ملزمان کمال چوہان، راجندر چوہدری اور لوکیش شرما کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ دہلی اور لاہور کے درمیان ہفتے میں دو مرتبہ چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس کا سانحہ آج سے 12 سال قبل 18 فروری 2007 کی رات کو پیش آیا تھا،  جب ٹرین بھارت کے شہر ہریانہ کے گاؤں کے قریب پہنچی تو اچانک ایک ڈبے میں بم دھماکا ہوا جس کے بعد بھڑکنے والی آگ نے دو بوگیوں کو لپیٹ میں لیا جس کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک ہوئے جن میں 42 سے زائد پاکستانی شہری تھے۔

Continue Reading

پاکستان

عورت مارچ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

anees akhtar

Published

on

kpk assambli

خیبرپختونخوا اسمبلی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے عورت مارچ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

متفقہ قرارداد متحدہ مجلس عمل کی رکن اسمبلی ریحانہ اسماعیل نے پیش کی جس کی تائید پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کی خواتین ارکان نے بھی کی۔ 

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور ایسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں جو اسلامی تعلیمات کے مخالف ہو۔

قرارد کے متن کے مطابق عورت مارچ کے نام پر ہمارے خاندانی نظام اور سماجی روایات کو پاش پاش کرنے کی کوشش کی گئی اور پلے کارڈز پر بے ہودہ مطالبات درج کیے گئے لہٰذا عورت مارچ کی آڑ میں کی گئی فحاشی کی یہ اسمبلی مذمت کرتی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت ان پس پردہ قوتوں کو سامنے لاکر کارروائی کرے۔

یاد رہے کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں عورت مارچ کیے گئے تھے جس میں شریک خواتین نے مختلف مطالبات پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

خواتین کے مختلف پلے کارڈز کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ 


Continue Reading

پاکستان

طالب علم کے ہاتھوں استاد کا لرزہ خیز قتل

anees akhtar

Published

on

khalid teacher

133 سالہ پرانے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو کالج کے اندر ایک طالب علم نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر خالد حمید کو آج صبح قتل کرنے والے طالبعلم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ملزم کی شناخت خطیب حسین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ بی ایس انگریزی پروگرام کے پانچویں سمسٹر کا طالب علم ہے-

ذرائع کے مطابق مقتول پروفیسر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق  بی ایس انگریزی کے طالب علم نے پروفیسر خالد حمید کو کالج کے برآمدے میں چاقو کے وار سے قتل کیا۔

 قتل کی اس لرزہ خیز واردات کے بعد کالج میں کہرام مچ گیا جب کہ اساتذہ اور طلبہ دھاڑیں مار کر روتے رہے-

پروفیسر کو قتل کرنے والے طالب علم نے پروفیسر خالد حمید پر اسلام مخالف ہونے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے شعبہ انگریزی کے فن فیئر پروگرام کے لیے وہ لڑکیوں کو ناچ گانے کی مشق کرا رہا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ اس معاملے پر اس کی پروفیسر سے بحث ہوئی اور اختلاف کے بعد اس نے طیش میں آکر چھری کے پے در پے وار پروفیسر کو قتل کر دیا-

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
waseem akram
کھیل7 گھنٹے ago

وسیم اکرم نےپی ایس ایل فورکوکامیاب ایونٹ قراردیدیا

f office
پاکستان7 گھنٹے ago

سمجھوتا ایکسپریس فیصلہ: بھارتی ہائی کمشنرکی طلبی

ardgan jasindra
انٹرنیشنل7 گھنٹے ago

یورپ نیوزی لینڈکی قیادت سے سبق سیکھے: اردوان

kpk assambli
پاکستان8 گھنٹے ago

عورت مارچ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

khalid teacher
پاکستان8 گھنٹے ago

طالب علم کے ہاتھوں استاد کا لرزہ خیز قتل

maryan nwaz
پاکستان8 گھنٹے ago

کل جیل میں کوئی نہ آئے, مریم نوازکا اہم پیغام

avril lavigon
شوبز9 گھنٹے ago

ہالی وڈ گلوکارہ ’ایورل‘ کی تصویرنے ہلچل مچادی

israel and indian pm copy
انٹرنیشنل9 گھنٹے ago

پاکستان کا ایٹمی پلان، امریکا، بھارت، اسرائیل مخالفت میں کود پڑے

medicine
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان میں زندگی مزید مہنگی ، تشویشناک خبر آ گئی

facebook fake account
پاکستان10 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ، قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ

neray modi
انٹرنیشنل10 گھنٹے ago

مفروربھارتی ارب پتی جیولرنیرا مودی لندن میں گرفتار

dollar
پاکستان10 گھنٹے ago

انٹربینک میں ڈالرپھراُڑان بھرنے لگا

women police
پاکستان10 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالی لیڈی پولیس اہلکار معطل

sardar usman buzdar
پاکستان10 گھنٹے ago

حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

mahateer mohd
پاکستان10 گھنٹے ago

مہاتیرمحمد 3روزہ دورے پرکل اسلام آبادپہنچیں گے

شوبز16 گھنٹے ago

پنجابی بولنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

boild eggs
صحت14 گھنٹے ago

7دنوں میں 4انڈے قبل ازوقت موت کودعوت دینے والی عادت

پاکستان17 گھنٹے ago

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

ajmal wazeer
پاکستان13 گھنٹے ago

اجمل وزیر نے پی ٹی ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

chief justice of pakistan
پاکستان14 گھنٹے ago

دہشتگردی کی تعریف پر لارجر بینچ تشکیل مگر کیوں؟

wife of shaheed naeem rashid
انٹرنیشنل15 گھنٹے ago

سانحہ کرائسٹ چرچ، بیوہ نعیم راشد نے ایسی بات کہہ دی کہ

شوبز18 گھنٹے ago

یوم پاکستان کی خصوصی ٹیلی فلم’لعل‘

شوبز16 گھنٹے ago

نئے گلوکاروں کے لئے سنہری موقع

پاکستان17 گھنٹے ago

شہید نعیم راشد کی بیوہ بھی عزم و ہمت کی مثال

model tariza
پاکستان15 گھنٹے ago

چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزاکو سزا مگر کیوں؟ بریکنگ نیوز

nawaz sharif
پاکستان15 گھنٹے ago

نوازشریف نے جے آئی ٹی کو کس کیس میں بیان ریکارڈ کروایا

fawad chaudhry
پاکستان14 گھنٹے ago

فواد چوہدری کی چوری اور سینہ زوری کی مثال کس پر ؟

شوبز17 گھنٹے ago

سحر ملک پنجابی فلم میں

medicine
پاکستان9 گھنٹے ago

پاکستان میں زندگی مزید مہنگی ، تشویشناک خبر آ گئی

شوبز17 گھنٹے ago

’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری

مقبول خبریں