چیف جسٹس کا لاہور کے بڑے شاپنگ مال کیخلاف فیصلہ

چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہور کے سب سے بڑے شاپنگ سنٹر پیکجزمال کے خلاف از خود نوٹس لیتے ہوئے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ پیکجز مال گورنمنٹ پنجاب کی اراضی پر قائم کیا گیا ہے جبکہ 2015ء سے زمین کی لیز بھی ختم ہو چکی ہے اس موقع پر چیف جسٹس نے ڈی سی لاہور سے پوچھاتو انہوں نے بتایا کہ 2015ء کے بعد لیز کے حوالہ درخواست زیر التواء ہے جس کے بعد چیف جسٹس نے کیس نیب کو بھیجنے کا کہا اور ساتھ انہوں نے 3 سال کا کرایہ ادا کرنے اور اس بات کا حکم بھی دے دیا کہ سرکاری زمین کس قانون کے تحت لیز پر دی جاتی ہے عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔