جے آئی ٹی رپورٹ سیاسی انتقام؛زرداری کا جواب

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر جواب جمع کرادیا۔

آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا جس میں زرداری گروپ اور زرداری خاندان سے متعلق جے آئی ٹی کے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔

جواب میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ قیاس آرائیوں پر مبنی ہے اور اس کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے

آصف زرداری نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی  رپورٹ کے تمام والیوم نہیں دیے گئے، رپورٹ پر اپنے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

آصف زرداری نے اپنے جواب میں تفتیشی رپورٹ، دستاویزات، عینی شاہدین کے بیانات اور جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور اومنی گروپ کیلئے نئی مشکل کھڑی کردی ہے۔

جے آئی ٹی نے زرداری گروپ کی 37 جائیدادیں منجمند کرنے کی سفارش کی ہے جس میں بلاول ہاؤس کراچی، لاہور اور زرداری ہاؤس اسلام آباد بھی شامل ہیں۔