ولی عہد ابو ظہبی پاکستان پہنچ گئے

ameer uae imran khan
Avatar WebDesk 2 , جنوری 06, 2019

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔

معزز مہمان شیخ محمد بن زی النہیان کا استقبال کرنے وزیراعظم عمران خان خود ائیرپورٹ پہچنے اور مہمان کا استقبال کیا، اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات پاکستان کیلئے تقریباً 12 ارب ڈالرز کے پیکج کا اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق 3 سال میں پاکستان کو لگ بھگ ساڑھے 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل،3 ارب ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے جبکہ مختلف شعبوں میں ہونے والی سرمایہ کاری اس کےعلاوہ ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.