ایبٹ آباد : میاں بیوی اورتین بچے جاں بحق

dead body
Avatar WebDesk 2 , جنوری 06, 2019

 کمرے میں گیس بھرنے کے باعث ایبٹ آباد میں دم گھٹنے سے میاں بیوی اورتین بچے جاں بحق ہوگئے۔

 ہزارہ ڈویژن کے ضلع ایبٹ آباد میں کمرے میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اوران کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی موت کا علم اس وقت ہوا جب صبح کے وقت اہلخانہ انہیں جگانے آئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث کمرے میں چولہا جلتا چھوڑدیا گیا جس سے کاربن جمع ہوئی اور دم گھٹنے سے کمرے میں موجود تمام افراد ابدی نیند سوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب 8 سال، 7 سال، اور 5 سال ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ مقامی انتظامیہ نے مزید امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.