وزیراعظم اور یو اے ای کے ولی عہد کی ون آن ون ملاقات

abudubai amir pm pak
Avatar WebDesk 2 , جنوری 06, 2019

 متحدہ عرب امارات کے ولی عہد آج پاکستان پہنچ گئے جب کہ ان کی جانب سے بڑے معاشی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورے پر پہنچے ہیں، اماراتی ولی عہد کا اسلام آباد پہنچنے پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔

وزیراعظم عمران خان خود گاڑی چلا کر مہمان کے ساتھ نورخان ایئربیس سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئے، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زیدالنہیان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور یواے ای تعلقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کی امداد اور سرمایہ کاری کے حوالے سے امور بھی زیر غور آئیں گے جب کہ یو اے کی جانب سے پاکستان کے لیے معاشی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب کی طرح پاکستان کو امدادی پیکج فراہم کرے گا جس میں 9 ارب ڈالر کا ادھار تیل اور 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں رکھوائے جائیں گے، اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.