یو اے ای کے ولی عہد مختصردورۂ کے بعد واپس روانہ

 متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان کے مختصر دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے مختصر دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور شیخ محمد کی سربراہی میں یو اے ای اور پاکستان کے درمیان وفد کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔

شیخ محمد بن زید النہیان نورخان ائیر بیس سے واپس روانہ ہوئے جہاں وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے انہیں الوداع کیا جب کہ معزز مہمان کو پرنسپل انفارمیشن افسر میاں جہانگیرنے دورےکا البم بھی پیش کیا۔