مومنہ باسط نے مولانا طارق جمیل کی عیادت کی

عروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو انجیو پلاسٹی کے ذریعے سٹنٹ ڈال دیا گیاہے اور اب وہ صحت یابی کی جانب بڑھ ہے ہیں ۔

مولانا طارق جمیل گھر منتقل ہو گئے ہیں جہاں ان کی عیادت کیلئے آنے والوں کا تانتا بندھا ہواہے ، سیاسی و مذہبی شخصیات ان سے ملنے کیلئے پہنچ رہے ہیں اور نیک خواہشا کا اظہار کررہے ہیں ۔

مولانا طارق جمیل سے خیبر پختون خواہ کی رکن اسمبلی مومنہ باسط نے بھی ملاقات کی اور ان کی عیادت کے موقع پر پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ۔ مومنہ باسط نے مولانا طارق جمیل کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پربھی شیئر کی ہے ۔