نواز شریف رینجرز کے حوالے

حکومت نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سیکیورٹی کی ذمہ داری رینجرز کے حوالے کردی۔ واضح ہو کہ میاں نواز شریف العزیزیہ کیس میں سات برس قید کی سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جیل میں بھی نواز شریف کی جان کو خطرات لاحق ہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نوازشریف کی حفاظت کی ذمہ داری رینجرز کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نواز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے دئے گئے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔