یخ بستہ ہواؤں نے رخ کرلیا، سری بڑھنے کا امکان

سائبیریا کی سرد ہواؤں نے شہرقائد کا رخ کرلیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز کے دوران کراچی میں سردی بڑھنے کا امکان ہے جس کی وجہ سائبیریا کی سرد ہواؤں کی شہر میں آمد ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک بھر میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھاجانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور بالائی علاقوں میں گزشتہ روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔