شہری پرپولیس تشدد ، وزیر اعلی کا نوٹس

sardar usman buzdar
Avatar WebDesk 2 , جنوری 06, 2019

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں پولیس کا شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

پولیس کی ٹیم لاہور کے علاقے ڈیفنس میں آن لائن ٹیکسی کے دفتر میں معلومات لینے پہنچی تھی۔

مینیجر نے قواعد کے مطابق تھانیدار سے تحریری درخواست طلب کی تو جو اب میں پولیس کی طرف سے اسے تشدد کا نشانہ بنایااور حراست میں لے کر زبردستی موبائل میں بٹھالیا۔

آن لائن ٹیکسی سروس کےمینیجرکوزبردستی لیجانے کی ویڈیو منظرعام پرآنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے واقعے کے خلاف نوٹس لے کر فوری تحقیقات کاحکم دےدیاہے۔

ترجمان وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس رویےکی ابتدائی اطلاع وزیراعلی کوپہنچا دیگئی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ایسا رویہ قطعاً قابل برداشت نہیں کیاجائے گا جبکہ واقعے کے ذمےداران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.