Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

کوئلے کی کان سے 14 کان کن اغوا

Avatar

Published

on

: صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک کوئلے کی کان سے 14 کان کنوں کو اغوا کرلیا گیا، جن میں سے 2 کان کن تاریکی کا فائدہ اٹھا کر واپس پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ 

ذرائع کے مطابق کان کنوں کو درہ آدم خیل میں واقع حافظ الرحمان کوئلہ کان سے اغوا کیا گیا۔بچ نکلنے والے کان کنوں نے حکام کو بتایا کہ اغوا کار ان کے ساتھیوں کو درہ آدم خیل اور خیبر کے پہاڑوں میں لے گئے ہیں۔مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ اور درہ آدم خیل سے ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لے کر متعلقہ اداروں کو کان کنوں کی بازیابی اور اغواکاروں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

anees akhtar

Published

on

mahaan ter

 ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، نور خان ائیر بیس پر مہاتیر محمد کا استقبال وزیراعظم عمران خان نے خود کیا، جب کہ عمران خان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا بھی استقبال میں شامل تھے۔

مہاتیر محمد کو نور خان ایئربیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جب کہ وزیراعظم عمران خان ملائیشین وزیراعظم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

مہاتیر محمد 23 مارچ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، اور ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے مابین 4 معاہدوں پر دستخط ہوں گے، اور ملائشیا کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی امید کی جارہی ہے، جب کہ دونوں ممالک کے وزرا کے مابین مختلف یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

Continue Reading

پاکستان

پاک بھارت جنگ، وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Rashid Saeed

Published

on

imran khan

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی ریٹنگ نیچے جا رہی ہے، بھارت میں الیکشن تک خطرہ ہے، پاکستان کو تیار رہنا چاہیے۔

اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کا نیب پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ ہر کیس کھولنے کے بجائے نیب کو مخصوص مقدمات پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پر 30 ہزار کروڑ روپے کا قرض چڑھانے والے قومی مجرم ہیں۔ شہباز شریف نے سرکاری جہاز استعمال کرکے 35 کروڑ روپے اڑا دیے۔ پہلے شریف خاندان شور مچا رہا تھا، اب زرداری خاندان شور مچا رہا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مڈل کلاس سے آئے ہیں، انہیں وقت ملنا چاہیے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ریاستی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا: شہریار آفریدی

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی ریٹنگ نیچے جا رہی ہے، بھارت میں الیکشن تک خطرہ ہے، پاکستان کو تیار رہنا چاہیے۔ ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کا بڑا مسئلہ اسے دیوالیہ ہونے سے بچانا تھا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط شروع میں سخت تھیں لیکن اب حالات کنٹرول میں ہیں۔ آئندہ تین ہفتوں میں ملک کے لیے اچھی خبر آئے گی، اسی اچھی خبر کی بنیاد پر ملکی مسائل حل ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، ہمیں دنیا کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا۔

Continue Reading

پاکستان

ریاستی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا: شہریار آفریدی

Rashid Saeed

Published

on

shahryiar afridi

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں پرتشدد اقدامات ایک مہذب معاشرے اور قوم کو کسی طور زیب نہیں دیتے، ریاستی رٹ کو کوئی بھی چیلنج نہیں کر سکتا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکن پرتشدد اقدامات کے مرتکب ہوئے ہیں۔ ریاستی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: نیب نے فواد حسن فواد کے آگے ایسی مشکل کھڑی کر دی کہ

وزیر داخلہ کا کہنا تھا وقت ثابت کرے گا کہ ہم امن کے لئے کیا اقدامات کر رہے ہیں۔ سب سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ شہریار آفریدی نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیا ورکرز پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
jasindraaaa
انٹرنیشنل12 گھنٹے ago

نیوزی لینڈ ’ قومی اسکارف ڈے‘ منایا جائیگا

alhmara
شوبز13 گھنٹے ago

23مارچ کا ثقافتی پاکستان!

sahir ali baga
شوبز13 گھنٹے ago

ساحر علی بگا کا ملی نغمہ 23 مارچ کو ریلیزکیا جائے گا

mekaal zulkaar
شوبز13 گھنٹے ago

بچ کے رہنا،میکال ذوالفقارکی بھارت کو وارننگ

pak austrila trophy
کھیل13 گھنٹے ago

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز ٹرافی کی تقریب رونمائی

mahaan ter
پاکستان13 گھنٹے ago

ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے

imran khan
پاکستان14 گھنٹے ago

پاک بھارت جنگ، وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

shahryiar afridi
پاکستان14 گھنٹے ago

ریاستی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا: شہریار آفریدی

saraj ul haq
پاکستان14 گھنٹے ago

سراج الحق دوسری مرتبہ امیرجماعت اسلامی منتخب

cream ubar
پاکستان15 گھنٹے ago

ایئرپورٹ پراوبراورکریم کا داخلہ ممنوع

fawad hassan fawad
پاکستان15 گھنٹے ago

نیب نے فواد حسن فواد کے آگے ایسی مشکل کھڑی کر دی کہ

shahbaz gull
پاکستان15 گھنٹے ago

شہباز گل نے ن لیگ سے معافی مانگ لی مگر کیوں؟

i p man 4
ویڈیو15 گھنٹے ago

فلم ’آئی پی مین 4‘کاپہلاٹریلر جاری

utility store
پاکستان15 گھنٹے ago

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بھی ات مچا دی

jhangir tareen
پاکستان15 گھنٹے ago

پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کا قرض اتارنا شروع کر دیا

مقبول خبریں