نام ECL سے نکالنے کا حکم

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام خارج کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ جہاں جہاں بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام ہے اس حصے کو ڈیلیٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ صرف سیاسی اسکورنگ کے لیے وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو کو شامل کیا گیا، صرف ڈائریکٹر بن جانے سے کیسے ثابت ہوتا ہے کہ بلاول کسی اسکینڈل میں شامل ہوگئے، والد اور پھوپھی نے کاروبار کیا، بلاول بھٹو فی الوقت معصوم اور کلین ہیں ان کانام کیوں شامل کیا گیا؟ وہ تو اپنی والدہ کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔