منی لانڈرنگ کیس‘ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا بڑا مطالبہ

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ‘ایف آئی اے پراسیکیوٹر کا عدالت سے بڑا مطالبہ، بدنظمی سے بچنے کے لیے رینجرز کو عدالت کے باہر تعینات کیا جائے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کی سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں شدید بدنظمی دیکھی گئی۔ عدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اور کمرہ عدالت بھی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان سے کچھا کچھ بھرا رہا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس موقع پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر بختیار احمد چنہ نے شکوہ کیا کہ اس صورتحال میں کیس کیسے چلا سکتا ہوں، عدالت اس صورتحال پر کارروائی کرے جس کے بعد پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے عدالت کے باہر رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ایف آئی اے دھکم پیل کی صورتحال میں کیسے اپنا دفاع کرے، رش کے باعث سکیورٹی کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔