موجیں ختم، سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے

موجیں ختم، سردیوں کی تعطیلات کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے، سردی کی شدت کے باعث تعطیلات میں ایک ہفتہ اضافہ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کی توسیع مدت کے اختتام کے بعد تمام نجی اورسرکاری تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں اور تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سکولوں کی انتظامیہ بچوں کی حاضری کو ممکن بنائے، محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کاروائی کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں 22 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں دی گئیں تھیں تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کر دیا گیا تھا۔