سپریم کورٹ کا فیصلہ، جے آئی ٹی کی ساکھ ختم

ای سی ایل کیس، سپریم کورٹ کا فیصلہ، جے آئی ٹی کی ساکھ ختم ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ سے استعفیٰ مانگنے والوں سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ 

ترجمان بلاول بھٹو مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے بلاول اور مراد علی شاہ کا نام غلط طریقے سے ڈالنے کی تائید کر دی۔

سپریم کورٹ نے نالائق حکومت کے سیاسی انتقام کو بے نقاب کر دیا، چھ ماہ سے گرفتاریوں کی پیش گوئیاں کرنے والے کہاں گئے، بار بار کہہ رہے تھے یہ کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے، وہ لوگ جو قوم کا وقت ضائع کر رہے تھے شاید ان کے گھر صف ماتم ہوگا، وہ سوچ رہے ہوں گے کیسے پریس کانفرنس کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انتقام نے معیشت کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی والوں سے کہتے ہیں بات کرنے سے گریز کریں، اچھے کام کریں ساتھ دیں گے، سازشیں کریں گے تو اسی طرح ان کی جگ ہنسائی ہوگی جو لوگ وزیراعلیٰ سے استعفیٰ مانگ رہے تھے وہ خود استعفیٰ دیدیں۔