نقیب اللہ قتل کیس، درخواست ضمانت، فیصلہ محفوظ

نقیب اللہ قتل کیس، کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے 10 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت میں 10ملزمان کی درخواست ضمانت پر فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے گئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزمان میں نقیب اللہ کو گرفتار کرنے والا پولیس اہلکار اکبر ملاح بھی شامل ہے۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عدالت کی جانب سے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 16 جنوری کو جب کہ نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔