فواد چودھری کے بارے میں اہم پیشگوئی کر دی

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے اہم پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری جلد عہدے سے فارغ ہو جائیں گے۔ 

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا، سب جانتے ہوئے حکومت نے پرویز الٰہی کو پنجاب کا سپیکر بنا دیا، حکومت کے مطابق پرویز الٰہی بڑے چور تھے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا ن لیگ جھوٹے الزامات کا جواب دے رہی ہیں، نیب کا استعمال کر کے انتقام لیا جا رہا ہے، قطری شہزادہ شکار کیلئے پاکستان آئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری جلد ہی عہدے سے فارغ ہو جائیں گے ۔