سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر، فواد چودھری

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر ، حکومت نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا اعلان کر دیا ۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کا نام نکال دیا جائے گا، وزیراعلیٰ کا ای سی ایل میں نام باعث شرمندگی ہے، عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ نے کیس نیب کے حوالے کر دیا ہے، اومنی گروپ کے اصل مالک و مختار آصف زرادری ہیں، آصف زرداری نے جو فائدے لیے اس میں مراد علی شاہ کا اہم کردار ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی تحلیل ہوئی یا نہیں یہ فیصلہ آنے کے بعد پتہ چلے گا، اس معصوم ٹولے کی خواہش دیکھیں، یہ چاہتے ہیں عوام باہر نکل کر ان کے پیسوں کی حفاظت کریں، ان کے درمیان ایک دوسرے کے مقدمات نہ کھولنے کا معاہدہ تھا۔ انہوں نے کہا عہدوں کی وجہ سے نام ای سی ایل میں ڈالے یا نکالے نہیں جاتے، جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش 2015 میں شروع ہوئی، ای سی ایل میں نام کردار کی وجہ سے ڈالے جاتے ہیں۔