معاشی تباہی کی ذمہ دار سابق حکومتیں: جہانگیر ترین

جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ معاشی تباہی کی ذمہ داری سابق حکومتیں ہیں ‘ نواز اور شہباز پر کیس پہلے کے ہیں اب صرف ان کی کرپشن سامنے آ رہی ہے۔ 

ملتان میں کاٹن سیمینار سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور نواز شریف پر کیس پہلے کے ہیں، ان کی اپنی کرپشن سامنے آ رہی ہے۔ نیب ایک آزاد ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہے، سب سے پہلے سیکرٹریٹ ہم ہی بنا رہے ہیں۔ یکم جولائی سے سب سیکرٹریٹ کام شروع کر دے گا، اب بجٹ میں جنوبی پنجاب کا پیسہ باہر نہیں جائے گا جنوبی پنجاب میں ہی رہے گا۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کپاس کے کاشتکاروں کو اولین ترجیح دیتی ہے، ایک وقت تھا جب کپاس کی فصل بھارت سے زیادہ تھی لیکن اب ہم پیچھے ہیں جس کو دوبارہ سے آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔