غیر ملکی امداد کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو نہیں جاتا: نثار

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو نہیں جاتا، حکومت باتیں کم اور کام پر زیادہ توجہ دے۔ 

چودھری نثار نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید اور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے، تاہم حکومت باتیں کم اور کام پر زیادہ توجہ دے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دینے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی جبکہ کہا کہ موجودہ حکومت کا شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ بھی قابل ستائش ہے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غیر روایتی وزیراعظم بننے کا مشورہ دیا جبکہ حالیہ ملنے والی امداد کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں ہے۔