سندھ کابینہ اجلاس، بھرتیوں کی منظوری

Sindh cabinet
Avatar WebDesk 1 , جنوری 07, 2019

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، گریڈ ایک سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دے دی گئی۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں موجودہ الاٹمنٹ پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران کابینہ کو بتایا گیا کہ 5 فیصد ہاؤس رینٹ سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے کاٹا جاتا ہے اور صوبے میں 5 ہزار سیکرٹریٹ ملازمین رہائش مانگ رہے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں الاٹمنٹ پالیسی پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں وزیر توانائی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قانون ہوں گے، یہ کمیٹی الاٹمنٹ پالیسی کا جائزہ لے کرسفارشات پیش کریگی۔

علاوہ ازیں ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کابینہ نے صوبے میں نئی بھرتیاں کرنے کی بھی منظوری دے دی جس کے تحت گریڈ ایک سے 15 تک کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ سندھ کابینہ نے گنے کی کم ازکم قیمت 182 روپے فی من مقررکرنے کی منظوری دے دی جب کہ کابینہ نے وزیر زراعت کومارکیٹ کمیٹی بنانے کے اختیارات بھی دے دیے۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کابینہ نے سندھ انجرڈ پرسن کمپلسری میڈیکل ٹریٹمنٹ بل منظور کرلیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.