بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہری شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ‘ خاتون زخمی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بگسار سیکٹر کے مقام پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری محمد عظیم شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارت نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھادی ہیں۔