پاکستان کا بلااشتعال فائرنگ پربھارت سے احتجاج

dr faisal
Avatar WebDesk 2 , جنوری 07, 2019

 پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے باگسر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق 7 جنوری کو کنٹرول لائن پر باگسر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری عظیم شہید جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی تھیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صبر و تحمل کے مطالبے کے باوجود بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور تذویراتی غلط فہمیوں کا باعث بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی کی 900 سے زائد خلاف ورزیاں کی ہیں، جن میں درجنوں بےگناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بےگناہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناﺅنا، انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے منافی اقدام ہے۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے اور اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.