بغیرہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پر پابندی کی سفارش

ٹریفک پولیس حکام نے کمشنر کراچی کو موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ 

ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر نے کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو خط لکھا ہے کہ ہیلمٹ کی پابندی کیلئے ٹریفک پولیس نے کئی بار مہم چلائی ہے لیکن مہم کے باوجود موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ نہیں پہنتے اور ہیلمٹ نہ پہننے سے موٹرسائیکل سوار جان لیوا حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔

انہوں نے خط میں سفارش کی ہے کہ موٹرسائیکل سوار کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول نہ دیاجائے۔ خط میں خلاف ورزی کرنے والے پمپ مالکان کیخلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے متعلق نوٹیفکیشن کمشنر کراچی جاری کریں۔