زرداری کو این آر او کس نے دلوایا،حیرت انگیز انکشافات

آصف علی زرداری کو این آر او کس نے دلوایا ، حیرت انگیز انکشافات منظر عام پر آگئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں بنائی جانے والی جے آئی ٹی ختم کرنے اور کیسز کو نیب کے سپرد کر دینے عدالتی فیصلہ کے بعد انکشاف کیا گیا ہے کہ آصف علی زرداری اور ان کی بہن کو این آر او دے دیا گیا ہے۔

این آر او دلوانے میں خلیجی ریاستوں میں موجود آصف علی زرداری کے بعض بااثر صنعت کاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکومتی فیصلہ بھی این آر او کا حصہ ہے۔