راولپنڈی کے اسپتال اور ‘پناہ گاہ’ کا اچانک دورہ

Avatar Ashfaq Hussain , جنوری 08, 2019

 وزیراعظم عمران خان نے رات گئے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال اور غریب و نادار افراد کے لیے قائم ‘پناہ گاہ’ کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے راولپنڈی کے علاقے فوارہ چوک کے قریب قائم "پناہ گاہ” کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی تھے۔وزیراعظم نے بےگھر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور بہترین انتظامات پر وفاقی وزیر صحت عامر کیانی اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نہایت سرد موسم میں خلق خدا کیلئےگرم بستر اور خوراک کی فراہمی عظیم خدمت ہے، چھت سے محروم انسانوں کیلئے معیاری سہولیات کا بندوبست لائق تحسین ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پسے ہوئے محروم انسانوں کی نگہداشت معاشرے کی ذمہ داری ہے، شہریوں کا انسانیت کی خدمت کیلئے آگے بڑھنا نہایت حوصلہ افزاءہے۔وزیراعظم عمران خان نے ہولی فیملی اسپتال کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپتال کے شعبہ اطفال اور فیملی یونٹ کا جائزہ بھی لیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.