پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملےمیں جاں بحق

  قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما اور انشورنس کمپنی کے ریجنل مینیجر راشد بخاری چار روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے، جن پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

راشد بخاری پر حملے کا یہ واقعہ 2 جنوری کی رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔مقتول راشد بخاری انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما تھے۔مقتول کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں۔