نواز شریف سے اسٹیبلشمنٹ کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

العزیزیہ کیس میں 7 سال کی سزا پر کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے میاں نواز شریف سے ملاقاتوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ان ملاقاتوں میں اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نواز شریف کو اہم پیغامات بھی دیئے جا رہے ہیں ۔ 

نواز شریف نے پیغامات کے جواب میں کہاہے کہ وہ اپنی جماعت کے صدر اور دیگر اہم رہنماؤں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ملک میں سویلین بالا دستی کے مطالبہ پر ڈٹے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس معاملہ پر ملنے والے پیغامات کے جواب میں اپنا مطالبہ دھرا دیا ہے ۔ امکان ہے کہ اس سلسلہ میں مارچ 2019ء کو اہم مہینہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

You might also like