رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ، قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

chaudhry nisar
Avatar WebDesk 1 , جنوری 08, 2019

ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان کی رکنیت ختم کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چودھری نثار کی رکنیت ختم کرنے کے مطالبے کی قرارداد تحریکِ انصاف کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار 2018ء کے انتخابات میں پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے، مگر حلف نہ اٹھا کروہ اپنے حلقے کے عوام اورایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔ قراردادمیں مطالبہ کیا گیا ہیکہ عوام اور پنجاب اسمبلی کاوقارملحوظ رکھتے ہوئے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے اور اس حوالے سے قوانین اور قواعد و ضابطہ کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء میں ترمیم کی جائے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.