نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب

العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو تیز بخار، سر اور جسم میں درد کی شکایت ہوئی ہے۔ طبیعت خراب ہونے پر نواز شریف نے جیل انتظامیہ سے اپنے ذاتی معالج سے ملنے کی درخواست کردی ہے۔