کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے خصوصی ملاقات

مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نوازشریف سے خصوصی ملاقات ‘ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی‘ میڈیا ٹیم کو دوبارہ متحرک کرنیکا فیصلہ۔ 

جیل حکام کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد سے میاں نواز شریف سے ملاقات اعلیٰ حکام کی خصوصی اجازت کے بعد کی اور یہ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔ جیل حکام کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز نے نجی معاملات پر گفتگو کی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کرنے کے بعد اپنی میڈیا ٹیم کو دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مریم نواز کا میڈیا ٹیم کو دوبارہ متحرک کرنے کا مقصد حکومت کے خلاف بھرپور مہم چلانا ہے۔

You might also like