بارش اور برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

Avatar Ashfaq Hussain , جنوری 09, 2019

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سبب جمعے سے ہفتے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب ہنزہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے جب کہ  بگروٹ میں بھی برف پڑنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.