کار سے 10 کلو ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ میں پولیس نے کار سے 10 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی وزیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر پل پلکھو کے قریب ناکہ بندی کی اور گجرات سے گوجرانوالہ آنے والی کار سے 10 کلو گرام ہیروئین برآمد کرلی، جبکہ کار ڈرائیور ناصر کوگرفتار کرکے مقدمہ بھی درج کر لیا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ منشیات کی اتنی بڑی کھیپ کہاں سے کہاں جارہی تھی اور اس میں کتنے افراد ملوث ہیں۔