حکومت ہمارا جواب برداشت نہیں کرپائے گی

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ ان کی ذاتی رائے میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ضروری اقدامات کیے جائیں تو انسداد دہشت گردی کی عدالتیں فوجی عدالتوں کی متبادل بن سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں موجودہ حکومت کو ایسے جواب ملیں گے کہ وہ برداشت نہیں کر پائے گی۔راناثناءاللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے 3ماہ میں اپوزیشن کو پارلیمان میں گالی دی اور تضحیک کی تو ہم نے جواب دینا شروع کیا ہے۔