اسکولوں کا انتظام سنبھال لیا

 ترکی کی معارف فاؤنڈیشن نے باضابطہ طور پر پاکستان میں موجود تمام ترک اسکولوں کو انتظام سنبھال لیا جو اس سے قبل فتح اللہ گولن کی تنظیم سے منسلک تھے۔پاکستان کے مختلف شہروں 28 پاک ترک اسکول قائم ہیں جن میں کراچی اور اسلام آباد کے اسکولوں کا انتظام جمعے جبکہ لاہور کے پاک ترک اسکولوں کا انتطام منگل کو معارف فاؤنڈیشن کے سپرد کیا گیا۔

قبل ازیں سپریم کورٹ پاکستان نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ گولن آرگنائزیشن کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے اور اس کے زیر اہتمام چلنے والے تمام اسکولوں کا انتظام معارف فاؤنڈیشن کے سپرد کرنے کا حکم دیا تھا۔