استعفے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی، قرارداد پیپلزپارٹی رہنماحسن مرتضیٰ نے جمع کرائی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کاصحافیوں کوبدتمیزاوربے شرم کہناافسوناک ہے،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فیاض الحسن چوہان کوعہدے سے ہٹائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان ریاست مدینہ سے متعلق صحافی کے سوال سیخ پا ہو گئے تھے اور صحافیوں کو شتر بے مہار کہا تھا۔