کینیا کے نائٹ کلب سے8 پاکستانی لڑکیاں گرفتار

Avatar Ashfaq Hussain , جنوری 09, 2019

)آٹھ پاکستانی لڑکیاں بھارتی ثقافتی میلے میں شرکت کیلئے نیروبی پہنچیں ،جہاں پارک لینڈ کے ڈانس کلب سے پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کردیا۔اب پاکستانی لڑکیوں نے حکومت کینیا سے تلافی کیلئے ایک کروڑ 25لاکھ روپے ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کینیا میڈیا کے مطابق5جنوری کو آٹھ پاکستانی لڑکیاں جن کی عمریں اٹھارہ سال سے زائد ہیں، انہیں نیروبی میں پارک لینڈ کے ایک بھارتی ڈانس کلب سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔مبینہ طور پر یہ لڑکیاں بیلی ڈانسر تھیں۔ان پر ملک میں غیر قانونی داخلے کا الزام لگایا گیا، اس کے ساتھ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان خواتین کو جس مقصد کے لئے ویزے جاری کیے گئے ، وہ واضح درج تھے مگر وہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پائی گئیں۔

سینئر پرنسپل مجسٹریٹ نے ان پاکستانی خواتین سے تفتیش کا حکم دیا۔وکیل دفاع نے عدالت کو بتایا کہ کھیل کیبنٹ کے سیکرٹری راشد ایچاکی مدد سے غیرملکی ثقافت کے فروغ کے لئے یہ لڑکیاں کینیا میں داخل ہوئیں۔ہر لڑکی نے محکمہ امیگریشن کوتقریباً62ہزار روپے(45ہزار کینان شلنگ) ادا کیے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.