اورنج لائن منصوبہ گلے کی ہڈی بن چکی ہے: علیم خان

وزیر بلدیات علیم خان کا کہنا ہے کہ اورنج لائن منصوبہ گلے کی ہڈی بن چکی ہے، چاہوں بھی تو اسے بند نہیں کرسکتا،جون جولائی تک یہ مکمل ہو جائے گا۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات علیم خان نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ گلے کی ہڈی بن چکی ہے ، اس منصوبے پر تین سو ارب روپے لگ چکے ہیں چاہو بھی تو اسے بند نہیں کر سکتا ، جون جولائی تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین چلانے کے لیے سالانہ 120 ارب دینا پڑیں گے اس حساب سے ایک بندے پر ایک ہزار روپے سے بھی زیادہ کی سبسڈی ہے ہم منصوبے کے لیے پہلے تمام چیزیں مکمل کریں گے۔ 

وزیر بلدیات علیم خان نے پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض چوہان کے میڈیا کے ساتھ رویے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس طرح کے رویے کو پسند نہیں کرتا اس لیے پہلی ہی معذرت کرچکا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 11 سال اپوزیشن میں رہا اور 4 سال آئی ٹی کا وزیر تھا، اگر کرپشن کی ہے تو میرے خلاف ثبوت لائے جائیں، 2015 سے اب تک میڈیا ٹرائل میں ہوں، جو چیز ہے وہ کلیئر ہوکر سامنے آنی چاہیے۔

You might also like