آسٹریلیا میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول

Pakistani Consulate in austrlia
Avatar WebDesk 1 , جنوری 09, 2019

آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں واقع پاکستانی قونصلیٹ سمیت 14 سفارتخانوں کو مشتبہ پیکٹ موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق میلبورن میں واقع پاکستانی قونصل خانے کے ایک اہلکار نے بدھ کی صبح 10 بجے ایک پیکٹ وصول کیا، یہ ایک خط کی طرح کا لفافہ تھا، جو قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے نام بھیجا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق لفافے پر انگریزی میں لکھے گئے لفظ قونصلیٹ کے غلط املا کی وجہ سے حکام کو شک ہوا۔

تاہم جب لفافے کو کھولا گیا تو اس کے اندر ایک ماربل ٹائل کی طرح کی چیز موجود تھی جبکہ تین مضبوطی سے بند کیے گئے لفافوں میں پاؤڈر موجود تھا۔ ذرائع کے مطابق پیکٹ میں کیمیکل تھا، جسے ‘اسبیٹوس’ کہا جاتا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطاق جس سفارتی اہلکار نے میلبورن میں واقع پاکستانی قونصلیٹ میں وہ پیکٹ وصول کیا، ان کے زہریلے مواد سے متاثر ہونے کا شبہ ہے اور انہیں قوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح ملنے والا پیکٹ تاحال پاکستانی قونصلیٹ کے کمپاؤنڈ میں موجود ہے۔ پولیس، تفتیشی ادارے اور آسٹریلیا کی کیمیکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم بھی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی دفترخارجہ نے مشتبہ پیکٹ ملنے پر تمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.