صادق آباد ; گیس کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

burning
Avatar WebDesk 2 , جنوری 09, 2019

بھونگ سے صادق آباد جانے والی سوئی گیس کی مین لائن پھٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے آس پاس کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور فصلوں کو نقصان پہنچا۔

انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت کوشش کے بعد آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ امدادی اہلکاروں نے علاقے سے آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

صادق آباد کے اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا ناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی مین سپلائی بند کردی گئی اور کسی جانی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔ مین لائن بند ہونے سے پنجاب کے کئی علاقوں میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کردی گئی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.