حکومت کا اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

army courts
Avatar WebDesk 2 , جنوری 09, 2019

حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع  کے لیے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق تیاری مکمل کرلی ہے اور توسیع کے حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت قانون نے مسودہ بھی تیار کرلیا، مسودہ کل کابینہ اجلاس میں ابتدائی مشاورت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو فوجی عدالتوں میں توسیع پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے جلد اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا، حکومت معاملہ پر قومی اتفاق رائے چاہتی ہے تاہم اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مخالفت کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 2017 میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا، صدر  مملکت  نے منظور شدہ بل کے مسودے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد بل آئین کا حصہ بن گیا تھا تاہم اب بل کی مدت ختم ہوچکی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.